16 دسمبر ، 2012
ملتان …ملتان میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مرچیں اور چائے بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارکر دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن گوہر نفیس کے مطابق ملتان پولیس اور سی ائی اے نے مل کر شہر کے مختلف مقامات لطیف ٹاوٴن، غلہ منڈی اور گلشن مارکیٹ میں جعلی چائے کی پتی اور مرچیں تیار کرنے والی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا جہاں موقع پر فیکٹریوں کے مالکان ہاشم اور نسیم قریشی سمیت دس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے بھاری مقدار میں جعلی مرچیں اور چائے کی پتی تیار کرنے والا سامان موجود تھا ملزمان کے خلاف تھانہ ممتاز آباد، نیو ملتان اور شاہ شمس میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔