Time 19 فروری ، 2023
صحت و سائنس

انڈا بناتے وقت وہ عام غلطی جو ہماری صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے

ایک عام تاثر ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں ، انہیں دیکھ بھال کر کیلوریز استعمال کرنا ہوتی ہیں، یعنی جسم میں جتنی کم کیلوریز جائیں گی، وزن اتنی جلدی کم ہوگا__فوٹو: فائل
ایک عام تاثر ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں ، انہیں دیکھ بھال کر کیلوریز استعمال کرنا ہوتی ہیں، یعنی جسم میں جتنی کم کیلوریز جائیں گی، وزن اتنی جلدی کم ہوگا__فوٹو: فائل

زیادہ تر لوگوں کے لیے انڈے ان کا پسندیدہ ناشتہ ہوتے ہیں، یہ مختصر وقت میں بن جاتے ہیں جس کے باعث تقریباً ہر شخص صبح کے وقت انڈے کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔

 انڈوں سے  پروٹین کے ساتھ ساتھ ضروری وٹامنز  بھی ملتے ہیں، تو ہر شخص یہ ہی چاہےگا کہ کیوں نہ ایک ایسی چیز کھائی جائے جس سے تمام ضروری غذائی اجزا حاصل ہوں۔

آئیے انڈوں کے بارے میں کچھ اہم معلومات جانتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند:

ایک عام تاثر ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں ، انہیں دیکھ بھال کر کیلوریز استعمال کرنا ہوتی ہیں، یعنی جسم میں جتنی کم کیلوریز جائیں گی، وزن اتنی جلدی کم ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ کیلوریز کی کمی وزن کم کرنے کا ایک مقبول طریقہ بنتا جا رہا ہے،یعنی کم کیلوریز کھاؤ اور فوراً وزن کم کرو۔

ایک انڈے میں کُل 74 کیلوریز ہوتی ہیں لیکن اس میں غذائی اجزاء بہت زیادہ ہوتے ہیں جس کے باعث یہ مکمل غذا سمجھی جاتی ہے، اور یہ وزن کم کرنے میں معاون ہے۔

انڈے آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلاتے ہیں اور آپ اپنی خوراک میں انڈوں کو شامل کرکے اپنی کیلوریز کی مجموعی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔

انڈے کیسے کھانے چاہئیں؟

انڈوں کو بہت طریقوں سے بنایا اور کھایا جاتا ہے جس میں ابلے ہوئے انڈے، آملیٹ اور فرائی انڈے شامل ہیں، لیکن انڈوں کو کیسے بنایا جائے جو وہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوں؟

اس سوال کا جواب ماہرین نے دیا ہے، جو کہتے ہیں کہ انڈوں کو ہمیشہ دیگر اشیا کے ساتھ ملا کر کھانا چاہیے۔

صرف سادہ انڈے کھانے سے وہ صحت بخش غذائیت نہیں ملے گی جس کی آپ کو ضرورت ہے، انڈوں کو دیگر غذائیت سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ ملاکر کھانا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا، جیسے کہ آپ اسے دیگر سبزیوں کے ساتھ ملا کر کھاسکتے ہیں۔

انڈے بناتے ہوئے کیا چیز شامل کرنے سے گریز کرنا چاہیے؟

انڈے کی تیاری کے دوران آپ جو چکنائی ڈالتے ہیں اس حوالے سے محتاط رہیں، یعنی انڈے پکاتے وقت مکھن یا ریفائنڈ تیل (جو عموماً ڈالا جاتا ہے) سے پرہیز کریں کیونکہ یہ غیرضروری ہیں  جو آپ کی صحت کو نقصان پہنچاسکتا ہے۔

اس کے بجائے آپ انڈے کو گھی یا زیتون کے تیل میں پکا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :