پاکستان
21 فروری ، 2012

بلوچستان میں بیرونی مداخلت کی جارہی ہے،وفاقی وزیرداخلہ

بلوچستان میں بیرونی مداخلت کی جارہی ہے،وفاقی وزیرداخلہ

کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کی جارہی ہے،اس معاملے پرامریکا کو واضح موقف دینا چاہئے۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق وہ بریفنگ نہیں دیں گے ،بلکہ یہ کام تفتیشی ٹیم کا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے رابطے میں ہیں،معلوم ہوا ہے کہ لیاری میں کچھ لوگ گڑ بڑ کر رہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ لاپتاافراد ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں تاہم ان کی تعداد 6 ہزار سے شروع ہوکر156 رہ گئی ہے۔

مزید خبریں :