Geo News
Geo News

Time 19 فروری ، 2023
پاکستان

بلاول نے افغانستان سے دہشتگردی پھیلنے کے خطرے سے عالمی برادری کو آگاہ کر دیا

افغانستان نے عسکریت پسندوں کا مقابلہ نہ کیا تو دہشتگردی کو پاکستان سے دوسری جگہوں پر پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی: وزیر خارجہ. فوٹو فائل
افغانستان نے عسکریت پسندوں کا مقابلہ نہ کیا تو دہشتگردی کو پاکستان سے دوسری جگہوں پر پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی: وزیر خارجہ. فوٹو فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار  پھر امارت اسلامیہ افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان نے اپنی سرزمین سے عسکریت پسند گروپوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا مظاہرہ نہ کیا تو دہشت گردی کو پاکستان سے باہر دوسری جگہوں پر  پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو افغانستان سے دہشت گردی پھیلنے کے خطرہ سے متعلق آگاہ کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اہم مسئلہ افغانستان کی سکیورٹی اور دہشت گردی کا خطرہ ہے، افغانستان سے باہر بھی ہر رنگ و نسل کی دہشت گرد تنظیموں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغان حکومت کا دہشت گردی کو سنجیدہ نہ لینا باعث تشویش ہے۔

مزید خبریں :