Time 19 فروری ، 2023
پاکستان

عمران گھر بیٹھ کر لوگوں کے بچوں کو جیل بھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں: مصدق ملک برس پڑے

معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی: مصدق ملک۔ فوٹو فائل
معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی: مصدق ملک۔ فوٹو فائل

وزیر  مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان گھر میں بیٹھ کر لوگوں کے بچوں کو جیل بھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی، وزیر مملکت کا کہنا تھا پاکستان نے ڈیفالٹ نہیں کیا، ہم 60 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا روٹی چوری کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے اور ہیرے، جواہرات کے چور کو پوچھا تک نہیں جاتا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نا اہل کر دیا گیا، ن لیگ کی سینئر قیادت کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں جبکہ گزشتہ حکومت نے اربوں روپےکی پرتعیش گاڑیاں خریدیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربوں کی گھڑیاں چوری کرنے والا گھر بیٹھا ہے، عمران خان گھر میں بیٹھ کر لوگوں کے بچوں کو جیل بھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، عمران خان لوگوں کو جیل بھیجنا چاہتے ہے لیکن خود گھر چھپے بیٹھے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا لوگوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، غریب پر کم بوجھ ڈالیں گے، حکومتی پالیسیوں کے باعث جلد چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی، امیروں پر ٹیکس لگیں گے اور غریب کے لیے گیس کی قیمت کم ہو گی، 60 فیصد ٹیرف کم کر دیا گیا ہے، گیس کی پیداواری لاگت 25 روپے سے کم کر کے 7 روپے کریں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا ہم پیٹرول ڈالر سے خریدتے ہیں، سستا تیل فروخت کریں گے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا، ایک تہائی تیل روس سے خریدیں گے، اپریل تک روس کو آرڈر دیں گے۔

مزید خبریں :