Time 19 فروری ، 2023
دلچسپ و عجیب

گاڑیوں کے اس ہینڈل کا اصل مقصد آپ کو دنگ کر دے گا

اس کا اصل مقصد بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے / فائل فوٹو
اس کا اصل مقصد بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے / فائل فوٹو

اگر آپ کسی گاڑی میں سفر کر رہے ہیں تو نشست کے اوپر ایک ہینڈل نظر آئے گا۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کسی گاڑی کا وہ حصہ ہے جس کا اصل مقصد بہت کم افراد کو معلوم ہوتا ہے۔

ویسے یہ ہینڈل عموماً ڈرائیورز سیٹ کے اوپر نہیں ہوتا تو اس کا مقصد کیا ہے؟

زیادہ تر افراد کے خیال میں جب گاڑی تیز چل رہی ہو تو اس ہینڈل کو تھامنے سے جسم کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے یا کم از کم تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

مگر یہ خیال غلط ہے اور اسی وجہ سے ڈرائیورز کی سیٹ کے اوپر یہ ہینڈل موجود نہیں ہوتا۔

گاڑیوں کے اس ہینڈل کا اصل مقصد یہ نہیں بلکہ کچھ ایسا ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

یہ ہینڈل بنیادی طور پر ایسے افراد کے لیے ہوتے ہیں جو کسی جسمانی معذوری کے شکار ہوتے ہیں۔

یعنی کوئی وہیل چیئر استعمال کرتا ہے تو وہ اس ہینڈل کو تھام کر گاڑی کے اندر بیٹھ سکتا ہے یا باہر نکل سکتا ہے۔

اسی طرح اگر کسی فرد کی ٹانگیں کمزور ہیں اور وہ سفر کے دوران اپنے جسم کو مستحکم پوزیشن میں نہیں رکھ سکتا تو وہ ہینڈل کو تھام کر خود کو درست پوزیشن میں رکھ سکتا ہے۔

عام افراد بھی اس ہینڈل کی مدد سے گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے اپنی ٹانگوں پر زور ڈال سکتے ہیں۔

آسان الفاظ میں یہ ہینڈل گاڑی سے اترنے یا چڑھنے کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں اور یہی ان کا اصل مقصد بھی ہے۔

مزید خبریں :