دنیا
Time 20 فروری ، 2023

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

شمالی کوریا  نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے  ہفتے کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب موجود سائٹ سے میزائل فائر کیا۔

رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل 67 منٹ میں 900 کلومیٹر سے زیادہ کی پرواز کرنے کے بعد جاپان کے دریا میں گر گیا۔

پیانگ یانگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا امریکا اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کو روکنے میں مدد کے لیے اگلے ماہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں شروع ہونی ہیں۔

پیانگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والی ایسی کسی بھی مشقوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔

مزید خبریں :