دنیا
Time 20 فروری ، 2023

خاتون کو اپنی دوست کی کروڑوں کی اشیا چراکر جعلی اشیا رکھنے پر 12 سال قید کی سزا

چینی خاتون نے 3 سال قبل اپنی دوست کاؤ کی ایک ملین یو آن (تقریباً ایک لاکھ 46 ہزار ڈالر ) کی قیمتی اشیا چرا کر ان کی جگہ جعلی اشیا رکھ دی تھیں/ فائل فوٹو
چینی خاتون نے 3 سال قبل اپنی دوست کاؤ کی ایک ملین یو آن (تقریباً ایک لاکھ 46 ہزار ڈالر ) کی قیمتی اشیا چرا کر ان کی جگہ جعلی اشیا رکھ دی تھیں/ فائل فوٹو

چینی خاتون کو  اپنی دوست کے گھر سے پونے 4 کروڑ کی  قیمتی اشیا چرا کر ان کی جگہ نقلی اشیا رکھنے کے جرم میں  12 سال کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  لیو نامی چینی خاتون  نے 3 سال قبل  اپنی دوست کاؤ کی ایک ملین یو آن (تقریباً ایک لاکھ 46 ہزار ڈالر ) کی قیمتی اشیا چرا کر ان کی جگہ جعلی اشیا رکھ دی تھیں، چوری کی جانے والی قیمتی اشیا میں معروف برانڈز کے بیگ، جیولری اور قیمتی کپڑے شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاؤ اور لیو ایک دوسرے کو برسوں سے جانتی تھیں تاہم 2019 میں جب کاؤ نے چین میں نیا گھر خریدا تو شہر سے دور ہونے کی وجہ سے رینوویشن کیلئے  اپنے گھر کی چابی دوست لیو کو تھمادی۔

دوست کے گھر کی چابی رکھنے والی  لیو  نے دوست کے گھر ڈاکہ ڈالا  اور کروڑوں کا سازوسامان  چوری کرلیا۔

لیو نے  اپنی چوری کو خفیہ رکھنے کیلئے  ان اشیا کی جگہ  اعلیٰ معیار کی جعلی اشیارکھ دیں تاہم اس کے باوجود لیو کی چوری کا پردہ چاک ہوگیا۔

ابتدا میں کاؤ نے اپنی دوست لیو کی جانب سے چوری کرنے والی بات  پر بھروسہ ہی نہیں کیا تاہم  گرفتاری کے بعد  لیو کے اعتراف جرم  نے کاؤ کو بھی دنگ کردیا۔

اب  لیو کاؤ سے معافی کی خواہش مند ہیں لیکن  کاؤ نے اپنی دوست کو معاف کرنے سے انکار کردیا۔

چینی عدالت نے لیو کو دوست کے گھر میں اتنی بڑی چوری کرنے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنادی۔

مزید خبریں :