Time 21 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی پولیس آفس پر حملہ، عمارت کی بحالی کا کام شروع

دستی بم حملوں کے نتیجے میں شیشے کے عارضی کمرے اور اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے/ فوٹو جیونیوز
دستی بم حملوں کے نتیجے میں شیشے کے عارضی کمرے اور اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے/ فوٹو جیونیوز

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کے بعد تباہ حال عمارت کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق صدر میں واقع کے پی او کی عمارت کی دیواریں گولیوں سے چھلنی ہیں اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں شیشے کے عارضی کمرے اور اسٹرکچر تباہ  ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر کے پی او بلڈنگ کی فارسیلنگ بھی ٹوٹ کر گرگئی اور کئی مقامات پر گولیوں سے عمارت کی دیواروں سے ٹائلز بھی اکھڑ گئی ہیں۔

فوٹو جیونیوز
فوٹو جیونیوز

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے سے محفوظ رہنے والے دفاتر میں عملے کی جانب سے آج سے کام شروع کر دیا گیا جب کہ تباہ شدہ سامان کو کے پی او کے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ملبے اور ٹوٹے پھوٹے سامان کے نیچے سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :