Time 18 فروری ، 2023
پاکستان

کے پی او حملہ: شہید لفٹ آپریٹر اور خاکروب کے اہلخانہ کی جیونیوز سے گفتگو

حملے کے دوران رات 8 بجے میری سعید سے بات ہوئی، وہ 8 بجے تک خیریت سے تھے لیکن رات گئے ان کی شہادت کی اطلاع آئی: برادر نسبتی شہید لفٹ آپریٹر/ فوٹو آن لائن
حملے کے دوران رات 8 بجے میری سعید سے بات ہوئی، وہ 8 بجے تک خیریت سے تھے لیکن رات گئے ان کی شہادت کی اطلاع آئی: برادر نسبتی شہید لفٹ آپریٹر/ فوٹو آن لائن

کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونے والے لفٹ آپریٹر اور خاکروب کے اہلخانہ نے جیونیوز سے خصوصی گفتگوکی۔

کراچی پولیس آفس پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے لفٹ آپریٹر سعید کے برادر نسبتی جاوید نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ حملے کے دوران رات 8 بجے میری سعید سے بات ہوئی، وہ 8 بجے تک خیریت سے تھے لیکن رات گئے ان کی شہادت کی اطلاع آئی۔

جاوید نے بتایا کہ  ہم اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور سعید کے دو بچے ہیں، سعیدکی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین اورنگی ٹاؤن میں کریں گے۔

دوسری جانب شہید خاکروب اجمل کے کزن خالد کاکہنا تھا کہ اجمل کے 4 بچے ہیں اور اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اجمل 6 سال پہلے پولیس میں بھرتی ہوا اور کے پی او میں ڈیوٹی تھی۔

خالد کے مطابق اجمل کے پی او کے مرکزی دروازے پر کل موجود تھا، دہشتگردوں نے اجمل پرحملہ کیا جس سے وہ شہید ہوا، اجمل کی تدفین فیصل آباد میں کریں گے۔


مزید خبریں :