21 فروری ، 2012
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس وسائل کا رْخ عام آدمی کی طرف موڑا گیا ہے،آشیانہ ہاوٴسنگ اسکیم کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کے لئے اپنے گھروں کا حصول ممکن ہوا ہے۔لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی وسائل پر سب سے زیادہ حق غریب اور بے وسیلہ افراد کا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید تعلیم ،بہتر طبی سہولتیں اور بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پنجاب ایجوکیشنل فاوٴنڈیشن کے توسط سے 10 ارب روپے سے 11 لاکھ مستحق طلباء وطالبات کو مفت تعلیمی سہولتیں دی جا رہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کو ترجیح دیتے ہوئے ترقیاتی فنڈز دیئے گئے ہیں۔