Time 22 فروری ، 2023
پاکستان

سانحہ بارکھان: پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا دے رکھا ہے اور آج دھرنے کا دوسرا روز ہے— فوٹو: فائل
کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا دے رکھا ہے اور آج دھرنے کا دوسرا روز ہے— فوٹو: فائل

بلوچستان پولیس نے سانحہ بارکھان کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

خاتون کی جانب سے وزیر مواصلات بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے بیٹوں سمیت خاتون کو نجی جیل میں قید کر رکھا ہے تاہم صوبائی وزیر نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے بیٹے انعام شاہ نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔

پولیس نے اب بارکھان سانحہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بارکھان میں نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔  ایف آئی آر بجرم 302، 201،34 دفعات کے تحت درج کی گئی۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں بارکھان میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مری قبیلے کے افراد کا دھرنا دے رکھا ہے اور آج دھرنے کا دوسرا روز ہے۔

مزید خبریں :