Time 23 فروری ، 2023
کھیل

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

حسن علی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 12 پاکستانی بولر بن گئے۔ فوٹو پی ایس ایل
حسن علی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 12 پاکستانی بولر بن گئے۔ فوٹو پی ایس ایل

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

حسن علی نے پشاور زلمی کے بیٹر جمی نیشم کو آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں، فاسٹ بولر نے یہ سنگ میل 156 ٹی ٹوئنٹی میچز میں عبور کیا۔

حسن علی 200 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے 12ہویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں، اس سے قبل جنید خان، محمد حفیظ، عمر گل، عماد وسیم اور اظہر محمود بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ شاداب خان، سعید اجمل، یاسر عرفات، محمد عامر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

وہاب ریاض نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 405 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ اس بار بھی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :