Time 24 فروری ، 2023
کھیل

لاہور قلندرز کے بولر زمان خان نے کونسے بیٹر کی وکٹ کو اپنا ٹارگٹ بنالیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کا ٹارگٹ ہے، گزشتہ سیزن میں بابر اعظم کا کیچ ڈراپ کر دیا تھا، اس مرتبہ میچ میں بابر اعظم کی وکٹ لینا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زمان خان نے کہا کہ محمد حارث اچھا بیٹر ہے اسے آؤٹ کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کے جارحانہ انداز سے متاثر ہوں، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی وجہ سے دل بڑا ہوتا ہے، ان کی موجودگی سے بہت فائدہ ہو رہا ہے، ان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔

زمان خان نے کہا کہ ریڈ بال کا سیزن ختم ہونے کے بعد ڈیتھ اوورز، سلو بالز  اور  یارکرز کی پریکٹس کرتا ہوں۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ کپتان کو اعتماد ہے، وہ کہتے ہیں کہ بس پریشر نہیں لینا۔

مزید خبریں :