Time 25 فروری ، 2023
کھیل

گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ اپنے بولرز کی پرفارمنس سے مایوس

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ اس پرفارمنس پر کافی دکھ ہے، جو پلان کیا تھا اس کے مطابق بولنگ نہیں ہوسکی تھی، بولرز کو اے، بی، سی سارے پلان دیے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر گل کا کہنا تھا کہ اب تک ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، ہمیں تینوں ڈپارٹمنٹس میں بہتر کرنا ہوگا۔

عمر گل نے کہا کہ وقفے وقفے سے کچھ بہتر ہوتا، مگر فنش اچھا نہیں کر  پا رہے ہیں،  فیلڈنگ میں ہم بہتر کرسکتے تھے، ہم کم بیک کرسکتے ہی، ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، اب بھی موقع ہے ہم واپس آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم اچھے کامبی نیشن کی تلاش میں ہیں، جب آپ اہم پلیئر سے محروم ہوجاتے ہیں تو اس کے بعد کامبی نیشن بنانا مشکل ہوجاتا، ہمیں توقع تھی کہ ہسارنگا آئے گا، اس کے حساب سے کامبی نیشن بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کی بیٹنگ نے آج کے میچ پر بہت فرق ڈالا ہے، انہوں نے جس طرح بیٹنگ کی ہے اس نے میچ کو ون سائیڈڈ بنادیا، معین خان بطور پروفیشنل کوچ مایوس ہوں گے لیکن بطور والد ضرور خوش ہوئے ہوں گے۔

عمر گل کا کہنا تھا کہ کراچی اور کوئٹہ نے جن پلیئرز کو ریلیز کیا، انہوں نے ہمارے خلاف ہی پرفارم کردیا، رائیلی روسو کو ریلیز کیا اس نے پرفارم کردیا، اعظم کو ریلیز کیا اس نے پرفارم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہی کہا ہے کہ پانچ میچ باقی ہیں، اب بھی بہتر ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :