پاکستان
21 فروری ، 2012

مالاکنڈ ڈویژن کسی بھی تباہ شدہ اسکول کی تعمیر نو مکمل نہ ہو سکی

مالاکنڈ ڈویژن کسی بھی تباہ شدہ اسکول کی تعمیر نو مکمل نہ ہو سکی

پشاور…ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کے باعث تباہ ہونے والے سینکڑوں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ہے۔سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملاکنڈ میں ایک اسکول کی تعمیر بھی مکمل نہیں ہو سکی۔ 2009 میں ملاکنڈ ڈویژن میں سینکڑوں اسکول دہشت گردی کی وجہ سے تباہ ہوئے۔ بین الاقوامی سرکاری و غیر سرکاری اداروں نے 219 اسکولوں کی تعمیرو مرمت کے لیے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا تھا۔ جن میں سے صرف 166 پر کام شروع ہو سکا اور ذرائع کے مطابق یہ کام بھی سست روی کا شکار ہے۔ صرف چند ایک اسکول ایسے ہیں جس کی تعمیر نو آخری مراحل میں ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یو ایس ایڈ نے 116 ، اور متحدہ عرب امارات نے 76 اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا تھا۔ ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام صوبائی ادارہ پارسا کر رہا ہے۔

مزید خبریں :