Time 26 فروری ، 2023
پاکستان

جیل بھرو تحریک: گوجرانوالا میں70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی

آج بھی گرفتاری دینے کے لیے آئے متعدد کارکنوں نے وین میں چڑھ کر فوٹوسیشن کیا اور اتر گئے— فوٹو: پی ٹی آئی
آج بھی گرفتاری دینے کے لیے آئے متعدد کارکنوں نے وین میں چڑھ کر فوٹوسیشن کیا اور اتر گئے— فوٹو: پی ٹی آئی

‏تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے 5 ویں دن گوجرانوالا میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سےزائد کارکنوں نے گرفتاری دے دی۔

گوجرانوالا میں سینٹرل جیل کے سامنے پولیس  نے لاؤڈ اسپیکرپر گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ اگرکوئی پی ٹی آئی رہنما یا کارکن گرفتاری دینا چاہتاہےآئے اورگاڑی میں بیٹھے، ہم عزت کے ساتھ ان کو لیکرجائیں گے۔

 گوجرانوالا میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی جبکہ منڈی بہاء  الدین سے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل بھی گرفتاری دینے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گرفتاریاں دینے کے لیے گجرات اور وزير آباد سے بھی تحریک انصاف کارکنوں کی ریلی گوجرانوالہ پہنچی، گوجرانوالہ میں موجود کارکنوں کے ساتھ مل کر سنٹرل جیل پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی 6 گاڑیاں بھر کر جاچکی ہیں، اب پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں، اس لیے وہ اور باقی لوگ واپس جا رہے ہیں۔

آج بھی گرفتاری دینے کے لیے آئے متعدد کارکنوں نے وین میں چڑھ کر فوٹوسیشن کیا اور اتر گئے۔

مزید خبریں :