کھیل
Time 27 فروری ، 2023

پشاور کیخلاف شاندار اننگز کھیلنے والے فخر کو لاہور قلندرز کا تحفہ

لاہور قلندرز کی جانب سے مین آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی کےلیے بھی کیش پرائزکا اعلان کیا گیا/ فائل فوٹو
لاہور قلندرز کی جانب سے مین آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی کےلیے بھی کیش پرائزکا اعلان کیا گیا/ فائل فوٹو

لاہور: ایچ  بی  ایل  پی ایس ایل ( پاکستان سپر لیگ)  میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے بیٹر  فخر زمان کیلئے  بھی  ان کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پلاٹ کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز کے بیٹر ز  نے 26 فروری کو  پشاور زلمی کے خلاف ہونے والے میچ میں  دھواں دھار بیٹنگ کی  تھی، اس میچ میں فخر زمان نے  45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائےتھے۔

 قلندرز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت  قلندرز نے 40 رنز سے میچ اپنے نام کرلیا تھا۔

قلندرز کے سی او او ثمین رانا کی جانب سے   ٹیم فنکشن میں فخرزمان کو  قلندرز سٹی میں  پلاٹ کا  تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس موقع  پر ثمین رانا نے کہا کہ فخر نے غیر معمولی پرفارمنس سےاپنا حق پایا ہے، انہیں اس تحفےکا بہت انتظار تھا ۔

ثمین رانا نے مزید کہا کہ   مین آف دی میچ شاہین آفریدی کےلیےبھی کیش پرائزکا اعلان کرتے ہیں۔

شاہین  نے خود کو ملنے والا 'پلاٹ' جلات خان کو تحفے میں دیدیا

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خود کو ملنے والا پلاٹ ساتھی کرکٹر جلات خان کو تحفے میں دے دیا تھا۔

21 فروری کو کراچی میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دی جس میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ کپتان شاہین آفریدی کے نام رہا جنہوں نے 3 وکٹیں لیں اور ساتھ ہی شاندار کیچ بھی کیے۔

مزید خبریں :