28 فروری ، 2023
سابق وزیر اعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا آج اسلام آباد روانگی کا پروگرام تبدیل ہوگیا۔
عمران خان کےخلاف آج اسلام آبادکی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز کی سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی،بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال کے مطابق عمران خان کا آج اسلام آباد روانگی پروگرام تبدیل ہوگیا ہے،وہ طیارے کے بجائے موٹروے سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن بھی اسلام آباد جائیں گے۔