Time 28 فروری ، 2023
کاروبار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے گزشتہ روز مذاکرات نہ ہوسکے، معاہدہ تاخیر کا شکار

پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن اور مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا: ذرائع/ فائل فوٹو
پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن اور مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے اور اب مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنےکے بعد ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پرعمل درآمدکرناہوگا جس کے تحت حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن اور مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو اب مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :