28 فروری ، 2023
اگر آپ کو صحت مند زندگی گزارنی ہے تو اس کے لیے اہم ہے کہ جسم میں کیلشیم کی کمی نہ ہوسکے، ہم سب بچپن سے ہی یہ بات سنتے آرہے ہیں کہ ناخن ٹوٹنا، ناخن پر سفید نشان یا جسم میں درد کیلشیم کی کمی کا اشارہ دیتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسی نشانیاں بتائیں گے جنہیں آپ نظر انداز کردیتے ہیں اور جو کیلشیم کی کمی کا پتا دیتی ہیں۔
جسم میں کیلشیم کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم روزانہ اپنی خوراک میں ایسی غذائیں شامل کر لیں جس سے کیلشیم کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔
آئیے جانتے ہیں وہ 5 نشانیاں کون سی ہیں۔
1) ہر وقت کنفیوژن کا شکار رہنا اور چھوٹی چھوٹی باتیں بھولنا وہ اہم نشانی ہے جو اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ آپ کو کیلشیم کی سخت ضرورت ہے۔
2) ہاتھوں اور پیروں میں عجیب سے احساس کی کیفیت جسے بیان نہ کیا جاسکے، یہ بھی کیلشیم کی کمی کا اشارہ ہے۔
3) اگر آپ کی جلد ہر وقت خشک اور کھردری رہتی ہے اور آپ ہر قسم کے لوشن استعمال کرچکے ہیں، تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو کیلشیم کی بہت ضرورت ہے۔
4) اگر آپ ہر وقت فریب کی دنیا میں رہتے ہیں تو یہ بھی جسم میں کیلشیم کی کمی کا اشارہ ہے۔
5) اگر آپ کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہے یا کسی وقت ہلکی ہوجاتی ہے، تو ماہرین نے اسے بھی کیلشیم کا اشارہ قرار دیا ہے۔