Time 01 مارچ ، 2023
پاکستان

فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے/ فائل فوٹو
 فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فرحت شہزادی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کیا گیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :