Time 01 مارچ ، 2023
پاکستان

لیبیا و اٹلی کشتی حادثات: ڈی جی ایف آئی اے کا انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا حکم

انہوں نے سوشل میڈیا پر انسانی اسمگلرز کی جانب سےغیرقانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی کارروائی کا حکم دے دیا— فوٹو: فائل
انہوں نے سوشل میڈیا پر انسانی اسمگلرز کی جانب سےغیرقانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی کارروائی کا حکم دے دیا— فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محسن حسن بٹ  نے حالیہ دنوں ہونے والے کشتی حادثات پر رپورٹ طلب کرلی۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ انسانی اسمگلرز اور ان کے سہولت کار بین الاقوامی مجرم ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر انسانی اسمگلرز کی جانب سےغیرقانونی طریقوں سے بارڈر  پار کرنے والے مواد پر بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے انٹرایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

محسن حسن بٹ کا کہنا ہے کہ انٹرایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کے ساتھ مل کرمؤثر حکمت عملی بنائی جائیگی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کشتی حادثوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کیے جائیں، حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے خلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اےلاہور اور بلوچستان زون میں ٹاسک فورس بنادی  ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اٹلی اور لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے دو واقعات ہوئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

مزید خبریں :