18 دسمبر ، 2012
نئی دلی…بھارتی ایگزٹ پول کے مطابق اسمبلی انتخابا ت میں بی جے پی ہیٹ ٹرک کرلے گی ، چار ایگزٹ پولزکے مطابق گجرات میں ممکنہ طور پر بی جے پی کواسمبلی کی 182 سیٹوں میں سے140 نشستیں جیت پائے گی،اس سے قبل 2007 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 117 نشستیں حاصل ہوئی تھیں ، گجرات میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں گزشتہ روز95 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔پہلے مرحلے میں13دسمبر کو 87 حلقوں میں پولنگ ہوئی تھی۔ اس مرحلے پر تقریبا 71 فی صد ووٹ ڈالے گئے تھے۔گجرات اور ہماچل پردیش کی پولنگ کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔