دنیا
Time 02 مارچ ، 2023

فن لینڈ کے پارلیمان نے نیٹو میں شامل ہونے کا بل منظور کر لیا

فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹو چیف کا کہنا تھا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن نے میڈرڈ ے ٹرائی لٹرل معاہدے پر عملدرآمد کر دیا ہے،  اب وقت آگیا ہے انہیں نیٹو میں خوش آمدید کہا جائے — فوٹو: فائل
فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹو چیف کا کہنا تھا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن نے میڈرڈ ے ٹرائی لٹرل معاہدے پر عملدرآمد کر دیا ہے،  اب وقت آگیا ہے انہیں نیٹو میں خوش آمدید کہا جائے — فوٹو: فائل

فن لینڈ کے پارلیمان نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو) میں شمولیت کیلئے پیش ہونے والا بل بھاری اکثریت سے منظورکر لیا، ترکیہ اور جرمنی سے توثیق کے بعد فن لینڈ کے اتحاد میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کی پارلیمان میں نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے پیش کیے گئے بل پر ووٹنگ کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے 7 کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے بل منظور کر لیا تاہم اتحاد میں شامل ہونے کیلئے فن لینڈ کی راہ میں 30 رکن ممالک سے توثیق مکمل ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کے پارلیمان سے بل منظور ہونے بعد خودکار طور پر فن لینڈ اتحاد میں شامل نہیں ہو جائے گا بلکہ اس کیلئے انہیں اب بھی ہنگری اور ترکیہ سے توثیق کی ضرورت ہوگی کیونکہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر دونوں ممالک نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

فن لینڈ کے جسٹس چانسلر ٹومس پائسٹی کا کہنا تھا کہ بل کی پارلیمان سے منظوری کے بعد صدر تین مہینے کے دورانیے میں اس پر دستخط کر سکتے ہیں جبکہ صدر سائولی نینیسٹو نے گزشتہ ہفتے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیٹو میں شمولیت کا بل جیسے ہی پارلیمان سے منظور ہوگا وہ بغیر کسی انتظار کے اس پر دستخط کر دیں گے۔

دوسری جانب ترکیہ نے 9 مارچ سے فن لینڈ اور سوئیڈن کے ساتھ نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ترکیہ سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہروں اور مقدس کتاب کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد ترکیہ نے سوئیڈن سے مذاکرات معطل کر دیے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل فن لینڈ کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم سنا مارین کے ہمران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹو چیف اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن نے گزشتہ سال جون میں ترکیہ کے ساتھ میڈرڈ میں ہونے والے ٹرائی لٹرل معاہدے پر عملدرآمد کر دیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے مکمل رکنیت کی توثیق کرتے ہوئے انہیں نیٹو میں خوش آمدید کہا جائے۔

مزید خبریں :