Time 02 مارچ ، 2023
پاکستان

انتخابات 3 ماہ کے اندر ہوں یا اس کے بعد، پیپلزپارٹی ہر وقت تیار ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری پارٹی ہیں اور انتخابات کے لیے تیار ہیں،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ دیکھ کرہی اس پر کوئی تبصرہ کیا جاسکتا ہے،انتخابات تین ماہ کے اندر ہوں یا اس کے بعدپیپلز پارٹی ہر وقت تیار ہے۔

بلاول بھٹوزرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اورسپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ کیاہے، پیپلز پارٹی کواس سے فرق نہیں پڑتا،ہم جمہوری پارٹی ہیں اورانتخابات کے لیےتیارہیں، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلےمیں دیکھنا ہوگا کہ فیصلے کی روح کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی تنظیموں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا پیپر ورک ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے،جو امیدوار پہلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کو ٹکٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب، خیبرپختونخوا (کے پی) الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :