Geo News
Geo News

Time 02 مارچ ، 2023
پاکستان

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے پکڑ لیا

محمدخان بھٹی بلوچستان میں سرحدعبورکرکے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے اور وہ اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں: ڈی جی اینٹی کرپشن/ فائل فوٹو
محمدخان بھٹی بلوچستان میں سرحدعبورکرکے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے اور وہ اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں: ڈی جی اینٹی کرپشن/ فائل فوٹو

اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حراست میں لے لیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے سابق وزیراعلیٰ  پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ محمدخان بھٹی بلوچستان میں سرحدعبورکرکے فرار ہوتے ہوئے  پکڑے گئے اور وہ اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔

سہیل ظفر کا کہنا ہےکہ محمدخان بھٹی کوپنجاب واپس لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔