پاکستان نے تین میں سے 4 نکات پر عمل درآمد سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا

پاکستان نے ای میل کے ذریعےآئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کردیا ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
پاکستان نے ای میل کے ذریعےآئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کردیا ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو بذریعہ ای میل اب تک اٹھائے جانے والے پیشگی اقدمات سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ای میل کے ذریعےآئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کردیا ہے، تین میں سے 4 نکات پر  عمل درآمد سے  متعلق آئی ایم ایف کو  بتا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل ہی پاکستان پر متعدد شرائط پوری کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا۔

پاکستان ان شرائط میں سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دےچکا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی کم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے کسان پیکج  اور برآمدی شعبے کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کردی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو گھریلوصارفین کیلئے بجلی بلوں پر سرچارج جولائی 2022 سے لگاکر وصولیوں کے شیڈول سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں :