18 دسمبر ، 2012
کراچی…عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں انسداد پولیو مہم روک دی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کے بعد مہم کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے سندھ حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ آج صبح کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں تین خواتین ہیلتھ ورکر ہلاک جبکہ اُن کا مرد ساتھی زخمی ہوگیا تھا۔