03 مارچ ، 2023
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ ان کا پہلے بیٹنگ پرجانےکا مقصد یہ تھا کہ ہرگیندکے حساب سے بیٹنگ کریں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے پر شاہین نے ٹیم کو مبارکباد دی اور تماشائیوں سے تشکر کا اظہار کیا۔
دوسری جانب شکست پر گلیڈی ایٹرز کے نوین الحق نے کہا کہ 150 رنزبنائے جاسکتے تھے اور بیٹنگ اچھی کرنی چاہیے تھی۔
لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا کا کہنا تھا کہ لاہور کے تینوں میچز میں ہاؤس فل رہا جو کہ ناقابل یقین ہے، پی ایس ایل سےثابت ہوتا ہےکہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔