23 دسمبر ، 2011
لندن…این جی ٹی…ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے اور یہی مقولہ برطانیہ کے ایک انجینئرنے سچ ثابت کردکھایا ہے۔برطانوی کاؤنٹی ڈیون سے تعلق رکھنے والے50سالہ کرس مارشل کے دل نے تقریباً کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کے بعد انکے دل کی جگہ مصنوعی دل کے طور پر ایک الیکٹرونک آلہ لگادیا گیا۔مارشل کوجہاں روزمرہ معمولاتِ زندگی سر انجام دینے کے لیے کئی کئی گھنٹے گاڑی میں سفر کرنا پڑتا تھا وہیں انکے مصنوعی الیکٹرونک دل کوچارج کرنابھی ضروری تھا جسکی بیٹری ہر چار گھنٹے بعد ختم ہوجاتی تھی۔اپنے دل کو ہر وقت چارج اور چلتا رکھنے کے لیے مارشل نے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور طویل سفر کے دوران گاڑی کی بیٹری کی مدد سے الیکٹرونک آلے کو چارج کرنا شروع کردیا جس سے ان کی اپنے دل کو رواں رکھنے کی مشکل آسان ہو گئی۔