Time 03 مارچ ، 2023
پاکستان

نیب نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح گوگی کے وارنٹ حاصل کیے گئے: ذرائع/ فائل فوٹو
منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح گوگی کے وارنٹ حاصل کیے گئے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے  فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں حاصل کیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش نہ ہونے پر فرح گوگی کے وارنٹ حاصل کیے گئے جب کہ ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کےناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپےکے بینک اکاؤنٹس کاانکشاف ہوا ہے جس کے بعد فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :