کراچی سے دو ارب ڈالر کیسے پشاور منتقل ہوئے؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا

عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ ملک ڈيفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہيں کرے گا: وزیر خزانہ۔ فوٹو فائل
عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ ملک ڈيفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہيں کرے گا: وزیر خزانہ۔ فوٹو فائل

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جو کیا انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

پریس کانفرنس سے پہلے اسحاق ڈار صحافیوں کو مل گئے تو ہر سوال کے جواب میں بولے چار بج کر 10 منٹ پر، سوال ہوا کیا آپ مستعفی ہو رہے ہیں؟ جواب آیا چار بج کر 10 منٹ پر۔

اسحاق ڈار سے سوال ہوا شبز زیدی نے بتایا کہ آپ مستعفی ہو رہے ہیں، جس پر اسحاق ڈار بولے شبر زيدی نے جو ملک کے ساتھ کیا انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

بعد میں پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میں کیوں استعفیٰ دوں، کون ہو تم؟ مجھے پتا ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے ملک کے ساتھ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی کہ ملک ڈيفالٹ کر جائے لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہيں کرے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے پاس پالیسی بھی ہے، پلان بھی ہے اور روڈ میپ بھی ہے، تمہارے پاس کیا تھا، کوئی انڈیکیٹر تو دکھا دیں کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہو، عمران خان اپنے افلاطون لے آئیں اور مقابلہ کر لیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان حقائق سے ہٹ کر باتیں کرتے ہیں، عمران خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان نے ٹوٹ جانا ہے، عمران خان کو لانے والوں نے کہا کہ اگر یہ رہ جاتے تو ملک ٹوٹ جاتا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، کبھی آپ ان کی گاڑیاں چلاتے ہیں اور کبھی ان کو آنکھیں دکھاتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کراچی سے پچھلے سال نجی سکیورٹی کمپنی کی گاڑیوں میں 2 ارب ڈالر  پشاور منتقل ہوئے، اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کارروائی کریں گے۔ 

مزید خبریں :