Time 03 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

’ایک کام کریں ہمارے بیڈروم میں آجائیں‘، سیف علی خان فوٹوگرافرز سے چڑ گئے

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے فوٹوگرافرز اور کیمرامینز کے رویے سے چڑ گئے۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ سیف اور کرینہ ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور حال ہی میں تقریب سے واپسی پر بھی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سیف علی خان اہلیہ کے ہمراہ ملائکہ اڑورہ کی والدہ کی سالگرہ کی تقریب سے واپس آتے ہوئے فوٹوگرافرز اور کیمرا مینز کے رویے سے چڑ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو فوٹوگرافرز نے انہیں روکتے ہوئے تصاویر لینے شروع کردیں جس پر بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ایک کام کریں ہمارے بیڈروم میں آجائیں۔

اس پر ایک فوٹو گرافر کہتا ہے کہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔ سیف علی خان جواب دیتے ہیں کہ ہم بھی آپ سے پیار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی سیف علی خان اور ان کا خاندان نے بیٹے تیمور علی خان کی سرگرمیوں کی تصاویر لینے کیلئے فوٹوگرافرز کی جانب سے پیچھا کرنے پر سخت ردعمل دیا تھا۔

مزید خبریں :