03 مارچ ، 2023
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔
آج اشنا شاہ کا ولیمہ اسلام آباد میں ہوا۔ ولیمے کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن بنی اشنا شاہ کو گالف کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اشنا شاہ کے شوہر حمزہ امین پروفیشنل گالفر ہیں جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔