کوشش کے باوجود بھی ہم رزلٹ حاصل نہیں کر پا رہے، محمد حسنین

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ کوشش سب کر رہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے لیے اچھے نہیں آ رہے۔

جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ امید ہے اگلے چار میچز میں اچھی کوشش کر کے کم بیک کریں گے۔

محمد حسنین کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ٹیم کو لے کر چل رہے، اعتماد گرنے نہیں دے رہے، بری پرفارمنس کے باوجود بھی کپتان سب کو اعتماد دے رہے،کپتان نے یہی کہا ہے کہ اگلے چار میچز جیتیں اور کم بیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ امید آخر تک نہیں چھوڑ سکتے، چاروں میچز میں اپنا بہترین دیں گے، امید ہے اگلے چار میچز میں اچھا پرفارم کر کے پلے آف میں آئیں گے۔

محمد حسنین کا کہنا تھا کہ کوئی کمزوری ایسی نہیں جس پر قابو پائیں، ہماری بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھے نام ہیں،کوشش کے باوجود بھی ہم رزلٹ حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین بولر بننے کیلئے بہترین پر فارمنس دینا ہوگی،اہم بات میرے لیے یہ ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلواؤں، میری پرفارمنس سے اگر ٹیم جیتے گی تو اس کا فائدہ ہوگا،اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو میری پرفارمنس کا کوئی فائدہ نہیں۔

محمد حسنین کا کہنا تھا کہ اعظم خان کی اچھی فارم لگی ہوئی، کوشش کریں گے اس کو جلد آؤٹ کروں ، اعظم کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، مجھے وہ چھکے مارتا بھی ہے تو جاکر تعریف کرتا ہوں،کوشش کروں گا کہ اگلے میچ میں چھکے نہ مارنے دوں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 6 میچز کھیلیں ہیں جس میں وہ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیابی ہوئی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :