لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو
 لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کے جوائنٹ سیکرٹری نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔


مزید خبریں :