Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نئی درخواست دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر  نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نئی درخواست  دائر کردی گئی۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ  کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور فیصلے تک ان کے سامنےکوئی مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ کیا  جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ریفرنس کے فیصلے تک جسٹس مظاہر نقوی کو کسی بھی بینچ میں شامل نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ  میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے  سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جائیدادوں سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں کی تحقیقات کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔


مزید خبریں :