Time 06 مارچ ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 15 سیریز کے 3 ماڈلز کے ڈیزائن سامنے آگئے

ایک نئی رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / رائٹرز فوٹو
ایک نئی رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / رائٹرز فوٹو

ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایک نئی لیک میں آئی فون 15 سیریز کے 3 فونز کے ڈیزائن سامنے آئے ہیں۔

اس لیک میں آئی فون 15، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ گلاس پینل دکھائے گئے ہیں۔

تینوں فونز میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے یعنی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن آئی فونز کا حصہ ہوگا۔

مگر اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل سے بھی نوچ ڈیزائن ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو دی جا رہی ہے۔

یہ تینوں فونز کا ڈیزائن ہے / فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
یہ تینوں فونز کا ڈیزائن ہے / فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

اس سے قبل لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

اس فون کا کیمرا ڈیزائن بھی کچھ مختلف ہوگا۔

آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔

ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :