Time 06 مارچ ، 2023
پاکستان

ٹرانس پشاور کا سی ای او ملک چھوڑ کر بھاگ گیا: نگران وزیر ٹرانسپورٹ کا دعویٰ

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی حکومت پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کر دیے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے، الیکشن تو کیا یہاں گندم کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔

 نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے، ٹرانس پشاور کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کریں، صوبائی حکومت تعاون کرے گی۔

مزید خبریں :