Time 07 مارچ ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن کو توہین عدالت میں ہائیکورٹ میں طلب کروائیں گے: فواد کا وارنٹ پر ردعمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں— فوٹو: فئل
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں— فوٹو: فئل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پولیس 14 مارچ کو عمران خان اور فواد چوہدری کو پیش کریں۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت میں ہائیکورٹ میں طلب کروائیں گے۔

مزید خبریں :