Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

شب برأت کے موقع پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کا جذباتی پیغام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شب برأت کے موقع پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

رحمتوں اور برکتوں والی رات شب شب برأت کے موقع پر آج گھروں اور مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جارہا ہے، جبکہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے بھی دعائیں مانگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شب برأت کے موقع پر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال نے بھی سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

  بشری اقبال نے عامر لیاقت کی قبر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'(مرحوم) کی آج کی رات آپ سب کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے گزرتی تھی ، آج وہ خود آپ سب کی دعاؤں کے منتظر ہیں،اپنی خاص دعاؤں میں ان کو ہمیشہ یاد رکھیے گا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ' دعا کرنے کا سلیقہ ہم میں سے بہت لوگوں نے انہیں سے سیکھا ہے۔ اللہ پاک ان کی قبر کو بقعہ نور بنا دے اور آگے کی تمام منازل آسان فرمائے آمین۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 9 جون کو ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت انتقال کرگئے تھے۔

وہ  اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے ، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔


مزید خبریں :