Geo News
Geo News

Time 08 مارچ ، 2023
پاکستان

قائداعظم یونیورسٹی نے تصادم میں ملوث 79 طلبہ کو نکال دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی نے طلبہ تنظیموں کے تصادم میں ملوث 79 طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔

رجسٹرار  قائداعظم  یونیورسٹی کے مطابق 79 طلبہ کی ڈگریاں بھی منسوخ کی گئی ہیں، طلبہ کے خلاف کارروائی قانون کو ہاتھ میں لینے پرکی گئی ہے۔

رجسٹرار قائداعظم یونیورسٹی کا کہنا ہےکہ طلبہ کے خلاف کارروائی تعلیمی سرگرمیاں متاثر اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکی گئی۔

خیال رہےکہ  گزشتہ ہفتے لسانی تنظیموں میں جھگڑے کے بعد قائداعظم یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا تھا۔