09 مارچ ، 2023
وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کا کہنا ہےکہ ہم نے الیکشن کے لیے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاری سے متعلق اجلاس کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کا کہنا تھا کہ ہم نے فنڈز دینے سے انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو مطالبات پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔
وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کریں گے، الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ مطالبات بھجوائے، حکومت کے سامنے رکھیں گے۔