Time 09 مارچ ، 2023
پاکستان

سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کیلئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی مشکل قرار دیدی

سیکرٹری وزارت خزانہ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے لیے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی مشکل قرار دیدی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیکرٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب نے مالی معاملات پر جبکہ سیکرٹری داخلہ نے سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شریک سیکرٹری خزانہ نے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی مشکل قرار دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیکریٹری خزانہ کوبتادیا ہے کہ پورےملک میں جنرل الیکشن کیلئے65 ارب درکار ہوں گے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کا تھا الیکشن کے لیے فنڈز دینے سےکبھی انکار نہیں کیا، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد کریں گے، الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ مطالبات بھجوائے ہیں جنہیں حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

مزید خبریں :