10 مارچ ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ دنوں جاں بحق ہونے والے کارکن بلال کے والد لیاقت علی نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کیلئے درخواست ٹینشن میں لکھی تھی، مجھے کسی نے اغوا کیا نہ پولیس نے تھریٹ کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں لیاقت علی کا کہنا تھاکہ عینی شاہد نہیں ہوں، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ملوث نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہاکہ تشدد میں ملوث افراد کو پکڑیں، ہوسکتا میں معاف کر دوں لیکن اصل ذمہ داروں کو سامنے لے کر آئیں۔
لیاقت علی کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کیلئے درخواست ٹینشن میں لکھی تھی، مجھے کسی نے اغوا کیا نہ پولیس نے تھریٹ کیا، جب تفتیش کیلئے بلائیں گے جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بلال نے بھائی کو فون کیا، پکڑا گیا ہوں، امی ابو کو بتا دو پھر اطلاع ملی وہ جاں بحق ہوگیا۔