فروری میں اوور سیز پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر وطن بھیجے: اسٹیٹ بینک

رواں سال فروری میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جنوری کے مقابلے تقریباً پانچ فیصد زائد ہیں— فوٹو: فائل
رواں سال فروری میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جنوری کے مقابلے تقریباً پانچ فیصد زائد ہیں— فوٹو: فائل

رواں سال فروری میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر کی ترسیلات  وطن بھیجی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال فروری میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر جنوری کے مقابلے تقریباً پانچ فیصد زائد ہیں۔

جنوری میں ایک ارب 89 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی تھیں۔ 31 مہینوں کے بعد جنوری 2023 میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے کم رہی تھیں جو  فروری میں واپسی پلٹی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے ترسیلات زر جنوری میں 40 کروڑ ڈالر ہوگئیں تھیں جبکہ فروری میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 45 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات وطن بھیجیں۔

فروری میں متحدہ عرب امارات سے 32 کروڑ اور برطانیہ سے بھی تقریباً 32 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ 

گزشتہ 8 مہینوں کی ترسیلات زر مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر رہیں  جو پچھلے برس کے اسی عرصے کی نسبت تقریباً 11 فیصد کم ہے۔ 

مزید خبریں :