10 مارچ ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیےگئے ملزمان میں عمر اورجہانزیب شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے دیا ہے کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی اور واقعہ فورٹریس اسٹیڈیم پل پر پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے اسپتال چھوڑ جانے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔