Time 10 مارچ ، 2023
پاکستان

اغوا اور خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کے ملزم صوبائی وزیر کو ضمانت مل گئی

بی بی گراں ناز اور اس کے بچوں کے اغوا اور نامعلوم خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کے ملزم بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھیتران کو ضمانت مل گئی۔

مغوی گراں ناز کے دو بیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاشیں ضلع بارکھان میں سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر کے قریب ایک کنویں سے ملی تھیں۔

سردار عبدالرحمان کھیتران کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ واقعے میں صوبائی وزیر کے خلاف استغاثہ کی جانب سے شواہد پیش نہیں کیے گئے لہٰذا انھیں ضمانت دی جائے۔

عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبدالرحمان کھیتران کی ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بارکھان واقعے میں سردار عبد الرحمان کھیتران نے خود گرفتاری پیش کی۔ 

مزید خبریں :