کھیل

کراچی گیمز باکسنگ ایونٹ ضلع جنوبی نے جیت لیا

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

کراچی گیمز باکسنگ ایونٹ ضلع جنوبی نے جیت لیا۔

دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے 05 اضلاع کے 70 باکسرز نے حصہ لیا اور فائنل میں 10 مقابلے ہوئے۔ کراچی ساؤتھ نے 09 گولڈ لیکر پہلی، کراچی ویسٹ نے 03 گولڈ لیکر دوسری اور ملیر نے 02 گولڈ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس سے قبل سیکرٹری کراچی باکسنگ عبدالرزاق بلوچ نے مہمان خصوصی کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

نتائج کے مطابق محمد عمر نے زید کو 2-1 سے، فرہاد نے عمر فاروق کو 2-1 سے، اسامہ نے فیض علی کو 3-0 سے، فیضان رضا نے معراج الدین کو 3-0 سے، حضیف نے نصیر اختر کو 3-0 سے، جنید علی نے سمیر کو 2-1 سے، سیلان نے علی عمر کو 2-1 سے، مصدق نے دانیال کو 2-1 سے بختاور نے وردا کو 3-0 سے، حنیفہ کمانڈو نے زہرہ کو 3-0 سے، اریبہ نے مہوش کو 2-1 سے شکست دی۔

علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل بلدیہ کے تعاون سے دو روزہ کراچی گیمز باکسنگ ایونٹ کے اختتامی تقسیم انعامات کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ کراچی گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کے مخصوص صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیمی عمل کو بھی جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج باکسنگ کے یہ مقابلے دیکھ کر میں کافی متاثر ہوا ہوں، انشاء اللہ آنے والے دنوں میں کراچی اولمپک گیمز کا بھی انعقاد کیا جائیگا ۔

اس کے علاوہ لیاری کے سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری نے کہا کہ اسپورٹس یہاں کے لوگوں کی پہچان اور کراچی گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے۔

مزید خبریں :